2015 میں پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش ہے، گیلپ سروے

این این آئی  ہفتہ 2 جنوری 2016
سروے میں 65 فیصد افراد نے خوش جبکہ صرف 4 فیصد نے اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کا اظہار کیا فوٹو؛ فائل

سروے میں 65 فیصد افراد نے خوش جبکہ صرف 4 فیصد نے اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کا اظہار کیا فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: گیلپ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں پاکستانیوں کی اکثریت اپنی زندگی سے خوش ہے۔

سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا آپ ذاتی طور پر اپنی زندگی سے خوش ہیں؟تو سروے میں شامل 65 فیصد افراد نے اس کا جواب ہاں میں دیا جبکہ صرف 4 فیصد نے اپنی زندگی سے ناخوش ہونے کاکہا، 29 فیصد نے کہا کہ نہ تو وہ خوش ہیں نہ زندگی سے ناراض ہیں۔

2 فیصد نے اس سوال پر کوئی رائے نہیں دی جب سروے میں پاکستانی عوام سے یہ پوچھا گیا کہ کیا 2016 ان کیلیے 2015 سے بہتر سال ہوگا؟تو جواب میں سروے میں 54 فیصد افراد اس بارے میں بہت پرامید نظر آئے اور کہا کہ نیا سال یقیناً بہتر سال ہوگا، صرف 16 فیصد نئے سال سے مایوس تھے جبکہ 24 فیصد نہ پرامید تھے نہ مایوس تھے، 6 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔