داعش کو روکنے کیلیے مدارس اورمذہبی گھرانوں کی نگرانی شروع

نصیر چیمہ  ہفتہ 2 جنوری 2016
تمام خفیہ معلومات کو میڈیا سے انتہائی پوشیدہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فوٹو : فائل

تمام خفیہ معلومات کو میڈیا سے انتہائی پوشیدہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔فوٹو : فائل

فیصل آباد: جنگجو تنظیم داعش کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لئے کالجز، یونیورسٹیوں، خواتین کے ہاسٹلز پر بھی نظر رکھنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

عالمی دہشت گردی  تنظیم داعش کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کیلیے خفیہ ایجنسیوں نے راز داری کے ساتھ الہدیٰ سمیت خواتین کے مدارس اور دیگر دینی درسگاہوں، کالجز، یونیورسٹیوں، خواتین کے ہاسٹلز اور مذہبی گھرانوں کی نگرانی شروع کردی ہے اور ان کا باقاعدہ  ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق داعش میں شامل ہونے کیلیے مذہبی گھرانوں کی خواتین اور بچوں کی شام روانگی کی تصدیق ہونے کے بعد مذہبی شخصیات کی نقل وحرکت بھی مانیٹر کی جارہی ہے۔ داعش کے پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات پر سرکاری شخصیات سمیت عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی خاطر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام خفیہ معلومات کو میڈیا سے انتہائی پوشیدہ رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔