خیرپور میں گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور پراسرار طور پر جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جنوری 2016
گودام ميں چھوہارا بنانے کیلیے استعمال ہونے والا کیمیکل پڑا ہوا تھا،پولیس: فوٹو:فائل

گودام ميں چھوہارا بنانے کیلیے استعمال ہونے والا کیمیکل پڑا ہوا تھا،پولیس: فوٹو:فائل

خیر پور: کھجور منڈی کے گودام میں سوئے ہوئے 4 مزدور پراسرار طور پرجاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیرپورکے علاقے کھجورمنڈی کے ایک گودام میں 4 مزدور رات کو آرام کررہے تھے تاہم صبح چاروں مزدوں کے نہ اٹھنے پر گودام کا مالک دیگر افراد کی مدد سے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو چاروں مزدور بے ہوش حالت میں تھے۔ مقامی افراد نے مزدوروں کو فوری طور پر سول اسپتال خیرپورمنتقل کیا تاہم  ڈاکٹر نے چاروں مزدوروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق ہونے والوں ميں توفیق سولنگی، احسان، روشن زنگیجو اورصدوروابڑو شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گودام ميں چھواروں کو جراثیم سے بچانے کیلیے کیمیکل بھی رکھا ہوا تھا، ہوسکتا ہے کہ ہلاکیتں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہوں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔