کراچی: رینجرز و پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 88 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جنوری 2016
گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت 88 جرائم پیشہ افراد گرفتا کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزاورپولیس کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 88 جرائم پیشہ افراد گرفتار ہوئے جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان میں سے 7 کا تعلق سیاسی جماعتوں جب کہ 4 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو لیاری، گارڈن، سولجربازار، ڈیفنس، اسٹیل ٹاون، گلشن معمار، کواری کالونی، جیکب لائن اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔