دہشت گردی کیخلاف جنگ جیتنےکےلیےمخصوص مائنڈسیٹ کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جنوری 2016
عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے جارہے ہیں، شہباز شریف۔ فوٹو:فائل

عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے جارہے ہیں، شہباز شریف۔ فوٹو:فائل

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کرکے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔