شردھا کپور نے پرینیتی چوپڑا کو فلم سے باہر کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جنوری 2016
شردھا کپور فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘  میں مرکزی کردار ادا کریں گی، فوٹو:فائل

شردھا کپور فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور فلمساز موہت سوری کی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘  میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تین پتی‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشقی 2‘‘ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جس میں فلمساز موہت سوری کی فلم’’اک ولن‘‘ بھی شامل ہے تاہم اب ایک بار پھر اداکارہ کو  فلمساز موہت سوری نے اپنی ایک فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو فلمساز موہت سوری کی نئی فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد اب اداکارہ شردھا کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ ڈائریکٹر موہت سوری اور اداکارہ شردھا کپور کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں ’’راک آن 2‘‘ اور ’’باغی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔