کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 9 ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جنوری 2016
ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیموں کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں عبداللہ چورنگی، ایف سی ایریا، کورنگی اور ریکسرلائن میں کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وارکےدہشت گردوں اورکالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے ایس ایم جی سمیت دیگراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔