- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
پاکستان نے نائٹ ٹیسٹ کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا
کراچی: پاکستان نے نائٹ ٹیسٹ کی جانب پہلا قدم بڑھا دیا، پنک گیند سے قائد اعظم ٹرافی کا پانچ روزہ فائنل اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مصنوعی روشنیوں میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر دنیا کے کئی ممالک پنک گیند کا تجربہ کر رہے ہیں، پاکستان میں بھی جدت طرازی کی جانب پھر سے قدم بڑھا دیا گیا ہے۔ اتوار سے تین مرتبہ کی چیمپئن سوئی ناردرن گیس کمپنی اور یو بی ایل کے درمیان قائداعظم ٹرافی کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فلڈ لائٹس میں کھیلا جائیگا۔
پانچ دنوں پر مشتمل ایونٹ میں کھلاڑی پنک گیند کیساتھ کھیلنے کا تجربہ حاصل کرینگے۔ بورڈ نے اسے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے، اسے آسٹریلیا کی جانب سے رواں سال کے اختتام پر ایک ٹیسٹ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے کی پہلے ہی دعوت مل چکی ہے۔
کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے کہاکہ ہم نے 2011 میں اورنج اور پھر 2012 میں گلابی گیند سے کھیلنے کا تجربہ کیا،اب ایک بار پھر پنک گیند سے کھیلنے جا رہے ہیں، اس سے ہمیں ڈی اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی پیشکش پر غور کرنے میں مدد ملے گی، اس کے بعد ہی ہم اپنے پلان کو حتمی شکل دینگے۔
دوسری جانب گلابی گیند کیساتھ اہم ترین فرسٹ کلاس ایونٹ کا فائنل کھیلنے پر ٹیسٹ کپتان مصباح سمیت کچھ کھلاڑی ناخوش ہیں۔کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ مجھ سمیت دیگر پلیئرز کو فائنل میں گلابی گیند کے استعمال پرتحفظات ہیں، نئے تجربے سے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں گی،خاص طور پر رات کا کھیل متاثر ہوگا، یہ تجربہ ابتدائی راؤنڈ میچز میں ہونا چاہیے تھا،انھوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں ڈے اینڈ نائٹ طویل طرز کی کرکٹ غیرموزوں محسوس ہو تو اسے ختم کر دیا جائے، مصباح نے مزید کہا کہ ہم فائنل میں یاسر کی کمی محسوس کرینگے۔
یوبی ایل کے کپتان یونس خان نے کہا کہ فائنل کافی کانٹے دار رہنے کی توقع ہے، دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں، گلابی گیند اچھا تجربہ ہے، وقت گزرنے کے ساتھ اس حوالے سے مشکلات کم ہو جائینگی، انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی با صلاحیت ہونے کے ناطے گلابی گیند سے جلد واقف ہو جائینگے،شائقین کو بھی میدان آباد کرنا ہونگے۔
قبل ازیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی پریکٹس میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ مسلسل 5 مرتبہ فائنل میں رسائی پا کر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرنے والی سوئی ناردرن گیس کی ٹیم میں کپتان مصباح الحق کو پاکستان ون ڈے کپتان اظہر علی، محمد حفیظ، عمر اکمل، محمد رضوان اور عدنان اکمل کا ساتھ حاصل ہے، ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکار لیگ ا سپنر یاسر شاہ کی عدم موجودگی ٹیم کو محسوس ہوگی۔
یو بی ایل کی ٹیم میں کپتان یونس کیساتھ صہیب مقصود، شرجیل خان اور رومان رئیس موجود ہونگے،اسے پیسر وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترنا ہے، وہ اپنے والد کی علالت کے سبب قومی کیمپ سے بھی رخصت حاصل کر چکے ہیں۔ مقابلے کا آغاز 2 بجے دوپہر ہوگا، سہ پہر 4.20پر چائے کا وقفہ رکھا گیا ہے، شام 6.20 تک کھیل ہوگا،لنچ کے بعد رات7 بجے سے 9 بجے تک کھیل جاری رہے گا، بجلی کے تعطل کی صورت میں اگلے دن مقررہ وقت سے30 منٹ قبل کھیل شروع ہوگا۔
احسن رضا اور احمد شہاب امپائرز ہیں، ٹی وی امپائر خالد محمود سینئر ہونگے، امتیاز اقبال ریزرو امپائر جبکہ انور خان میچ ریفری ہونگے۔ 42 لاکھ روپے مالیت کے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ٹرافی کیساتھ 25 لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل کریگی، رنر اپ ٹیم کو15لاکھ روپے دیے جائینگے، مین آف دی فائنل، ایونٹ کے بہترین بولر، بیٹسمین،غیرمعمولی پلیئر اور آل راؤنڈر کو فی کس 50 ہزار روپے کا انعام دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔