دہشت گردی سے پاکستان کو 118ارب سے زائد کا نقصان

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 3 جنوری 2016
دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے فاٹا میں 68ارب51کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ فوٹو: فائل

دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے فاٹا میں 68ارب51کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 118ارب روپے سے زائد کانقصان ہو ا ہے، دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے فاٹا میں 68ارب51کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔

وزارت داخلہ کی دستاویزا ت کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے باعث کل 118 ارب 47 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔ دہشت گردی کے باعث پنجاب میں 13 ارب 44 کروڑ 77 لاکھ سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا۔

سندھ میں 16 ارب 58کروڑ77لاکھ ، خیبرپختونخوا میں 15ارب ، بلوچستان میں 4 ارب 36 کروڑ11 لاکھ، اسلام آباد میں 13کروڑ ، فاٹا میں 68 ارب کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 2014 میں فاٹا کے اے ڈی پی اور فاٹا کی بحالی کے لیے 2.3ارب روپے جاری کیے گئے۔ 2015 میں 8ارب روپے جاری کیے گئے جبکہ فاٹا میں تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کے لیے 3 ارب اور گھروں کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے مختص تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔