کرم ایجنسی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2016
فورسز نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے. فوٹو: فائل

فورسز نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے. فوٹو: فائل

کرم ایجنسی: وسطی کرم کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز اور پولیٹکل انتظامیہ نے کارروائی کر کے ایک گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 23 میزائل، 29 راکٹ، 2 راکٹ لانچر، ڈیٹونیٹر اور فیوز اور ایک اینٹی ایئر کرافٹ میش گن بھی برآمد کی گئی۔ فورسز نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔