شانگلہ میں گیس سیلنڈر کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2016
پولیس نے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا فوٹو: فائل

پولیس نے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا فوٹو: فائل

شانگلہ: الپوری کے علاقے لیلونی میں گھر میں گیس سیلنڈر دھماکے سے میاں ، بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی میں واقع ایک گھر میں گیس کا سیلنڈر پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تینوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت میاں ، بیوی اور ان کی کم سن بچی کی حیثیت سے ہوئی۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔