ای سی ایل میں شامل ملزم اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2016
ایف آئی اے نے اسے جہاز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے اسے جہاز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ملزم کو بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ای سی ایل میں شامل ملزم وقاص احمد کو گرفتار کرلیا۔ آزاد کشمیر کا رہائشی ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اسے جہاز سے آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔