انگلش کلب ٹیم کے 22 سالہ فاسٹ بولرپراسرارطورپرہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2016
میتھیوہابڈن کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم انہیں کرکٹ کا ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا جارہا تھا۔ فوٹو:فائل

میتھیوہابڈن کی موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم انہیں کرکٹ کا ابھرتا ہوا ستارہ قرار دیا جارہا تھا۔ فوٹو:فائل

انگلینڈ: انگلینڈ کے کلب کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کھلاڑی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔

انگلش کلب سسکس کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر میتھیو ہابڈن اچانک انتقال کرگئے تاہم ان کی موت کی وجوہات سے اب تک میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا اور کلب کی جانب سے صرف ان کی وفات پر یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس پر افسردہ اور رنج میں مبتلا ہیں۔ میتھیو ہابڈن کو ابھرتا ہوا فاسٹ بولر قرار دیا جارہا تھا جو مستقبل قریب میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کو تیار تھے جب کہ انگلش ٹیم کے بولنگ کوچ کیون شائن نے میتھیو ہابڈن کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی بولنگ میں چونکا دینے والی خوبی لارہے ہیں اور یقین ہے کہ وہ جلد قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

گزشتہ سال کاؤنٹی چیمئن شپ میں میتھو ہابڈن نے 47.30 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت نہ صرف بولنگ کوچ بلکہ کلب کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔