کسی فلم میں دپیکا کے ساتھ اچھا انجام دیکھنا چاہتا ہوں، رنویر

نیٹ نیوز  پير 4 جنوری 2016
اب تک کی فلموں میں دونوں کی موت ہو جاتی ہے جو میری والدہ کو بالکل پسند نہیں،اداکار فوٹو : فائل

اب تک کی فلموں میں دونوں کی موت ہو جاتی ہے جو میری والدہ کو بالکل پسند نہیں،اداکار فوٹو : فائل

ممبئی:  اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انھوں نے دپیکا کے ساتھ جتنی فلمیں کی ہیں ان کے آخر میں دونوں کی موت ہوجاتی ہے تاہم اب وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ دپیکا کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔ رنویر کے مطابق ان کی والدہ کو فلموں کے آخر میں اپنے بیٹے کا مرجانا بالکل پسند نہیں۔

رنویر سنگھ کے مطابق ان کے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں ہیرو کی موت ہوجاتی ہے جن میں ’’رام لیلا، غنڈے اور ’’ باجی راؤ مستانی ‘‘ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔