عامر خان کی کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں دلچسپی

نیوز ڈیسک  پير 4 جنوری 2016
 فلم کی دیگر کاسٹ میں فاطمہ ثنا خان، ثانیہ ملہوترا ، ساکشی تنور اور دیگر شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

فلم کی دیگر کاسٹ میں فاطمہ ثنا خان، ثانیہ ملہوترا ، ساکشی تنور اور دیگر شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار عامر خان نے مشہور گلوکار اور پلے بیک سنگر کشور کمار کی زندگی پر بننے والی فلم میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

چند ہفتے قبل یہ خبر آئی تھی کہ انوراگ باسو اپنے اگلے فلمی پروجیکٹ میں رنبیر کپور کو کاسٹ کر رہے ہیں جو کہ مشہور کمپوزر‘ سنگر اور ایکٹر کشور کمار پر ہے پھر پتہ چلا کہ باسو نے یہ پروجیکٹ ملتوی کردیا ہے کیونکہ کشور کمار کے اہلخانہ دکھائے جانے والے اسکرپٹ پر خوش نہیں تھے۔

اب ایسا نظر آ رہا ہے کہ مسٹر پرفکیٹ عامر خان انوراگ باسو کے اس پروجیکٹ پر دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ ایک قریبی ذرائع نے پوچھنے پر بتایا کہ عامر نے رنبیر سے رسمی طور پر اس فلمی پروجیکٹ سے متعلق بات کی اور جب عامر کو بتایا گیا کہ یہ پروجیکٹ تو الماری کی نظر ہوگیا ہے تو سنا ہے کہ عامر نے رنبیر کو کہا ہے کہ اگر اسٹوڈیو اس منصوبے پر بات کرنا چاہتا ہے تو وہ اس فلم کو بینک رول کرنے کو تیار ہیں۔

فی الحال عامر نئی فلم ’’دنگل‘‘ میں نظر آئیں گے۔ فلم ’’دنگل‘‘ میں اداکار عامر خان بھارت کے مشہور و معروف ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے لیے انھوں نے اپنا وزن بھی بڑھا لیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں فاطمہ ثنا خان، ثانیہ ملہوترا ، ساکشی تنور اور دیگر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔