راولپنڈی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مبینہ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2016
 ملزم کا تعلق چکوال کے علاقے چوآسین سیداں سے ہے فوٹو:فائل

ملزم کا تعلق چکوال کے علاقے چوآسین سیداں سے ہے فوٹو:فائل

راولپنڈی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کئے گئے دہشت گرد کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق چکوال کے علاقے چوآسین سیداں سے ہے۔   ملزم کے قبضے سے 625 گرام بارودی مواد اور 3 ڈیٹونیٹر بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کے لئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے اس کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد اسے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔