- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
من پسند احتساب اور مقدس گائےکا نظریہ بدترین قسم کی کرپشن ہے، آصف زرداری
دبئی: سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ من پسند احتساب، مقدس گائےکانظریہ،دہرا معیار بھی بدترین قسم کی کرپشن ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی 87ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج ہم آئین کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی پر کرپشن کے بے جا الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، من پسند احتساب، مقدس گائےکانظریہ،دہرا معیار بھی بدترین قسم کی کرپشن ہے اور سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ‘کےذریعے ملکی سلامتی کوداؤ پرلگانےوالوں کااحتساب کیا جائے، پی سی او کے تحت حلف اٹھا کرآئین سےروگردانی کرنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔
پیپلزپارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے فلسفہ کو سمجھیں اوراس کا مطالعہ کریں، نوجوان عہد کریں کہ کسی بھی شخص یا ادارے کو زبردستی اقتدارپرقبضہ نہیں کرنے دیں گے اور یہ بھی عہد کریں کہ مذہب کے نام پر کسی بھی انتہا پسند کو اقتدار پرقبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔