- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
منفرد موضوع اور لوکیشنز کسی بھی فلم کو مقبول بناتے ہیں، مہرین سید
لاہور: پاکستان کی معروف سپرماڈل اوراداکارہ مہرین سید نے کہا ہے کہ اچھے اورمنفرد موضوعات پربننے والی فلمیں ہی پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک لےجاسکتی ہیں۔ فارمولافلم اب شائقین کوسینما تک نہیں لاسکتی۔ ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ اورامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی فلموں نے شائقین کوگھروں سے دوبارہ سینما تک پہنچایا ہے۔
مہرین سید نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اوردنیا کی سب سے مقبول فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکار آج اگردنیا بھرمیں پسند کیے جاتے ہیں تواس کا کریڈٹ حقیقت میں ان کا منفرد کام ہے۔ منفرد موضوعات اورلوکیشنزکا انتخات ان کی فلموں کو مقبول بنانے میں اہم کردارا دا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی بھی ان کی فلموں کی کامیابی میں چارچاند لگاتی ہے۔ لیکن اس وقت پاکستان میں بننے والی فلموں کوجدید ٹیکنالوجی سے ہی بنایا جا رہا ہے ، مگر ہمیں درست سمت پرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اچھے موضوعات کا انتخاب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں کومزید بہتر انداز سے ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے اوراس سلسلہ میں فیشن انڈسٹری کے باصلاحیت ڈیزائنرز کی خدمات بھی حاصل کرنا بہت ضروری ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ جب فلم کے کردار خوبصورت پیراہن میں دکھائی دینگے اورگھروں کے مناظر میں خوبصورتی دکھائی دے گی توشائقین اس سے متاثرہونگے۔ دنیا کی تمام بڑی فلم انڈسٹریوں میں فیشن کے شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں اس رجحان پرتاحال کوئی کام نہیں ہوسکا۔ ایک سوال کے جواب میں مہرین سید نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اورمیں مستقبل میں بھی کچھ نئے پروجیکٹس پرکام کرونگی لیکن اس کے لیے مجھے منفردکرداروں کی تلاش ہے۔ میں ایکٹنگ کرنا چاہتی ہوں لیکن معمول کا کام کرنا میرے بس کی بات نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔