اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک  منگل 5 جنوری 2016
سعودی عرب کا ایران سے تعلقات توڑنا نہایت تشویشناک ہے، بان کی مون فوٹو: فائل

سعودی عرب کا ایران سے تعلقات توڑنا نہایت تشویشناک ہے، بان کی مون فوٹو: فائل

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پیداہونے والی کشیدگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ایران سے تعلقات توڑنا نہایت تشویشناک ہے جب کہ تہران میں سعودی سفارتخانے پر مظاہرین کی جانب سے حملہ بھی بہت افسوسناک تھا لہٰذا ایران اور سعودی عرب کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں اور دونوں ملک خطے کے بہتر مفاد میں تعمیری معاہدے پر پہنچیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔