شکیرا نے گلوکاری کے بعد کرکٹ میں انٹری دیدی

شوبز ڈیسک  منگل 5 جنوری 2016
 مداحوں کی طرف سے ان کی کرکٹ کیھلتے بنائی گئی وڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ فوٹو : فائل

مداحوں کی طرف سے ان کی کرکٹ کیھلتے بنائی گئی وڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ فوٹو : فائل

بگوٹا:  کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ شکیرا نے گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعد کرکٹ میں بھی انٹری دیدی ہے ۔

ہالی ووڈ گلوکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ گلوکاری کی دنیاسے وقت نکالر کرکٹ کی پریکٹس کررہی ہیں اور اس پریکٹس کے دوران وہ ایک زور دار چکھامارتی دکھائی گئی ہیں ۔ مداحوں کی طرف سے ان کی کرکٹ کھیلتے بنائی گئی وڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔