جوہی چاولہ نے فلم ’’دل والے‘‘ نہ دیکھنے کا فیصلہ کرلیا

شوبز ڈیسک  منگل 5 جنوری 2016
فلم ’دل والے‘ سے متعلق اچھی رائے نہیں سنی اس لیے  یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتی، جوہی چاولہ فوٹو: فائل

فلم ’دل والے‘ سے متعلق اچھی رائے نہیں سنی اس لیے یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتی، جوہی چاولہ فوٹو: فائل

ممبئی:   بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے‘ سے متعلق اچھی رائے نہیں سنی، اس لیے وہ یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتیں۔

جوہی کا کہناتھا کہ شاہ رخ میرے اچھے دوست ہیں، لیکن اگر میں اْن کی فلم نہیں دیکھتی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اداکارہ کا شاہ رخ اور جوہی کو دوبارہ ایک ساتھ کسی فلم میں دیکھنے کے سوال پر کہنا تھا کہ یہ بات آپ کو شاہ رخ خان سے پوچھنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔