ہیم ٹیکسٹائل نمائش فرینکفرٹ میں 12تا15جنوری ہوگی

بزنس رپورٹر  منگل 5 جنوری 2016
219 پاکستانی کمپنیوں سمیت68ملکوں کے 2817 نمائش کنندگان حصہ لیں گے ۔ فوٹو: فائل

219 پاکستانی کمپنیوں سمیت68ملکوں کے 2817 نمائش کنندگان حصہ لیں گے ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی نمائش کنندہ ادارے میسے فرینکفرٹ کے تحت ہوم ٹیکسٹائل، ٹاولز اور کنٹریکٹ ٹیکسٹائل کا سرفہرست بین الاقوامی تجارتی میلہ ہیم ٹیکسٹائل جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 12 سے 15 جنوری 2016 کومنعقد ہورہا ہے۔

جس میں شعبہ ٹیکسٹائل سے تعلق رکھنے والی219 پاکستانی کمپنیوں سمیت دنیا کے68 ملکوں کے 2ہزار817 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں، رواں سال ہیم ٹیکس نمائش کے میزبان ملک جرمنی کے ساتھ چین اور بھارت سے بھی زیادہ تعداد میں کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستان سے 219 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو بیرون ملک کسی بھی نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہوگی۔

نمائش میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) پاکستان پویلین لگائے گی، پاکستان پویلین میں 55 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں، یہ پویلین ہال نمبر 10.0 اور 10.3میں لگایا جائے گا، اس کے علاوہ بہت سی کمپنیاں براہ راست بھی حصہ لے رہی ہیں، پاکستانی کمپنیوں ہال10 کے 4 لیولز میں ہوگی جبکہ گل احمد، صداقت ٹیکسٹائل، الکرم ٹیکسٹائل جیسے پریمیم ایگزیبیٹر ہال 10.2 میں موجود ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔