ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 5 جنوری 2016
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،سی ٹی ڈی:فوٹو:فائل

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،سی ٹی ڈی:فوٹو:فائل

ڈی آئی خان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاورکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ی ٹی ڈی اہلکاروں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شہیدآباد میں کارروائی کی، آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد ، 2 دستی بم ، 25 فٹ بارودی تار، ڈیٹونیٹر بر آمد کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، جو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔