پیغمبراسلام کی زندگی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے، رانی مکھر جی

ویب ڈیسک  منگل 5 جنوری 2016
لوگ پوچھتے ہیں میں نے پیغمبراسلام کی تعریف کیوں کی کیوں کہ میں نے انہیں انسانی تاریخ کا ایک اچھا انسان پایا ہے،اداکارہ. فوٹو:فائل

لوگ پوچھتے ہیں میں نے پیغمبراسلام کی تعریف کیوں کی کیوں کہ میں نے انہیں انسانی تاریخ کا ایک اچھا انسان پایا ہے،اداکارہ. فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے پیغمبر اسلام ﷺ کی زندگی سے متعلق مطالعہ شروع کردیا جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺکی زندگی تمام انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رانی مکھر جی کا کہنا تھا کہ جہاں تک میں نے پیغمبراسلام ﷺ کی زندگی اور ان کے کردار سے متعلق مطالعہ کیا ہے تو میں نے انہیں انسانی تاریخ کا سب سے عظیم انسان پایا ہے اوران کی زندگی تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

رانی مکھرجی کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺ سے متعلق ٹوئٹ کئے جانے پران کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان سے پوچھنا شروع کردیا جس پرجوابی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے پیغمبراسلام ﷺ کی تعریف کیوں کی توانہیں بتانا چاہتی ہوں کہ ان کے اعلی کرداراورخوبیوں کی بدولت میں نے انہیں ایک عظیم انسان پایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔