کراچی میں رینجرز کی کارروائی ، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 5 جنوری 2016
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے فوٹو: فائل

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے فوٹو: فائل

 کراچی: اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم پرمقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن سے گرفتارہونے والے ملزم مقصود عالم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔ رینجرز لاٗ آفیسر کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم  ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔