شاہ رخ کی ’’دل والے‘‘نے 335کروڑ روپے کمالیے

شوبز ڈیسک  بدھ 6 جنوری 2016
دل والے گلف میں ساڑھے سات ملین ڈالر کماکر بھارت کی دوسری بڑی کمائی کرنیوالی فلم بن چکی ہے۔ فوٹو: فائل

دل والے گلف میں ساڑھے سات ملین ڈالر کماکر بھارت کی دوسری بڑی کمائی کرنیوالی فلم بن چکی ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی رومانوی ایکشن فلم ’’دل والے‘‘ کی ریلیز کے تین ہفتوں بعد بھی سینماگھروں میں کامیاب نمائش جاری ہے اور یہ فلم اب تک 335 کروڑ روپے کماچکی ہے ۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم دل والے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان اور کاجل کے ساتھ ساتھ کریتی سنون اور ورون دھون بھی شامل ہیں نے اب تک بھارت میں 141کروڑ 58 لاکھ جبکہ دنیابھرمیں 291 کروڑ 38 لاکھ روپے کمائی کی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق 18 دسمبرکو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤمستانی کے ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی فلم دل والے ’’گلف میں ساڑھے سات ملین ڈالر کماکر بھارت کی دوسری بڑی کمائی کرنیوالی فلم بن چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔