اجے نے ’’شیوائے‘‘ میں ’’بیٹی‘‘ کے لیے 2000کھلونے خرید لیے

شوبز ڈیسک  بدھ 6 جنوری 2016
 فلم رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

فلم رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے ’’شیوائے‘‘ میں ’’بیٹی‘‘ کے لیے 2000کھلونے خرید لیے۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن جو فلم ’’شیوائے‘‘ کی ہدایتکاری کے علاوہ اس فلم میں دس سالہ بچی کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں نے اپنی آن اسکرین بیٹی کے کمرے کو سجانے کے لیے2000 سٹفڈ کھلونے اور گڑیا آرڈر پر منگوائی ہیں تاکہ انکی بیٹی کا کمرہ بہترین نظر آ سکے۔

واضح رہے کہ 10سالہ ابیگیل ایمس ’’شیوائے ‘‘ میں اجے دیوگن کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اور یہ فلم رواں برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔