سنجے دت کی سوانح حیات کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا، کنگنا

شوبز ڈیسک  بدھ 6 جنوری 2016
میں راجو ہیرانی کی توہین نہیں کرنا چاہتی مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے فلم کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا،  کنگنا   فوٹو: فائل

میں راجو ہیرانی کی توہین نہیں کرنا چاہتی مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے فلم کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا، کنگنا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں کچھ دنوں سے کہاجارہا تھا کہ اداکارہ کنگنا رناوت سنجے دت کے زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں اہم کردار ادارکررہی ہیں مگر اب کنگنا راناوت نے اس فلم میں کام کے حوالے سے رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کنگنا کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں ہے۔ میں راجو ہیرانی کی توہین نہیں کرنا چاہتی مگر حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے فلم کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔اداکارہ کاکہناتھا کہ وہ ان دنوں فلم ’’رنگون ‘‘ کی عکسبندی میں بہت مصروف ہیں تاہم راج کمار ہیرانی نے اداکاری کی پیشکش کی تو وہ اسے فل فوراً قبول کر لیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔