شیخ رشیدکی زبان پھسل گئی، شلوارکوٹخنے کے بجائے نیفے سے اوپرکرنے والے کہہ گئے

آئی این پی  بدھ 6 جنوری 2016
نیفے کا لفظ سنتے ہی ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی: فوٹو: فائل

نیفے کا لفظ سنتے ہی ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید کی زبان پھسل گئی،فرط جذبات میں ٹخنے کونیفا کہہ دیا۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔اراکین نے تصحیح کرائی توشیخ رشید کو اپنے الفاظ واپس لینے پڑے۔

گزشتہ روزقومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ رشید عبدالوسیم کی مہنگائی کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شلوار کو ٹخنے سے اوپر کرنیوالے کہنے کے بجائے نیفے سے اوپر کرنے والے کہہ گئے۔

انھوں نے کہا کہ اپنی شلوار نیفے سے اوپرکرنے والے بھی سن لیں! نیفے کا لفظ سنتے ہی ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی، اراکین نے شیخ رشید کی تصحیح کی کہ شیخ صاحب شلوار نیفے سے اوپر نہیں بلکہ ٹخنے سے اوپر ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔