داعش کا سرکاٹ دیں گے،ٹرمپ کی انتخابی مہم کا پہلا اشتہارجاری

نیٹ نیوز  بدھ 6 جنوری 2016
 ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ہفتے 2 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔: فوٹو: فائل

ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ہفتے 2 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔: فوٹو: فائل

واشنگٹن:  امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلا ٹی وی اشتہار جاری کر دیا۔

غیرملکی نشریاتی اداراے کے مطابق اس انتخابی اشتہارمیں انہوں نے مسلمانوں اورمیکسیکو سے نقل مکانی کرکے آنے والے افراد کے بارے میں اپنے متنازع بیان کو دہرایا ہے۔اس وڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ شدت پسند تنظیم داعش کا سرکاٹ دیں گے اوران کا تیل ضبط کرلیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ہفتے 2 کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔