راولپنڈی کےفائیواسٹارہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 6 جنوری 2016
آگ کے باعث کئی افراد ہوٹل کی کھڑکیوں پر لٹکے رہے جنھیں انتظامیہ نے سیڑھیاں لگا کر نیچے اتارا۔ فوٹو: فائل

آگ کے باعث کئی افراد ہوٹل کی کھڑکیوں پر لٹکے رہے جنھیں انتظامیہ نے سیڑھیاں لگا کر نیچے اتارا۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: راولپنڈی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے ہوٹل میں پھنسے افراد کو باہر نکالا جب کہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ آگ ہوٹل کی تیسری منزل پی لگی جب کہ ہوٹل میں دھواں بھرجانے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ہوٹل میں غیر ملکیوں سمیت بڑی تعداد میں افراد موجود تھے جب کہ آگ کے باعث کئی افراد ہوٹل کی کھڑکیوں پر لٹکے رہے جنھیں انتظامیہ نے سیڑھیاں لگا کر نیچے اتارا۔ ہوٹل میں مقیم افراد کا کہنا تھا کہ فائیو اسٹار ہوٹل ہونے کے باوجود کوئی سیفٹی سسٹم موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایمرجنسی الارم بجا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔