’’مس پاکستان ورلڈ‘‘کی رنراپ رمینہ نے اداکاری سیکھنا شروع کردی

شوبز رپورٹر  منگل 12 جنوری 2016
جلد اپنے وطن آؤںگی اورکسی اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرورکام کرونگی،رمینہ ۔  فوٹو : فائل

جلد اپنے وطن آؤںگی اورکسی اچھی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرورکام کرونگی،رمینہ ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: امریکا میں ہونے والے ’’مس پاکستان ورلڈ ‘‘ کے مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد رمینہ اشفاق نے ایکٹنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کے لیے مقامی اسکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔

19 سالہ رمینہ اشفاق نے 2015 ء میں منعقد مقابلہ حسن مس پاکستان ورلڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اوراب وہ فلم اورٹی وی کے شعبے میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ جس میں مہارت کے لیے انھوں نے نیویارک کے ایک مقامی اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔

دریں اثناء رمینہ اشفاق نے فلوریڈا میں مس ویسٹ برورڈ امریکا اور مس فلوریڈا کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور گزشتہ سال انھیں کینیڈا میں قابل دید خوبصورتی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ رمینہ اشفاق نے ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی شعبہ میں غیرمعمولی محنت کی جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے اور مجھے محنت سے ہی کم عمری میں کامیابی ملی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں بہت جلد اپنے وطن پاکستان آؤں گی اورپھریہاں پرکوئی اچھی آفرہوئی توضرورکام کرونگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔