امیتابھ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے، شترو گھن سنہا

شوبز ڈیسک  منگل 12 جنوری 2016
ایک شوٹنگ پر امیتابھ کے برے انداز میں بات کرنے پر راج کھوسلہ آبدیدہ ہو گئے ۔  فوٹو: فائل

ایک شوٹنگ پر امیتابھ کے برے انداز میں بات کرنے پر راج کھوسلہ آبدیدہ ہو گئے ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے ماضی کے سپر ہیرو شتروگن سنہا نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن میرے ساتھ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

شتروگن سنہا نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی سوانح عمری میں اداکار امیتابھ بچن کے حوالے سے کئی دلچسپ انکشافات کیے ہیں ۔ شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ ان کی فلموں کو ملنے والے اچھے ردعمل کے باعث بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ایک اور جگہ شتروگن نے امیتابھ بچن کے غصے کے حوالے سے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ہدایت کار راج کھوسلہ سے کافی برے انداز میں بات کی جس کی وجہ سے ہدایت کار راج کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

جب شتروگن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا سے ان کی سوانح عمری اور امیتابھ بچن کے ساتھ تعلق کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سوناکشی کا کہنا تھا کہ دونوں اداکار حریف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے دوست بھی ہیں اور دونوں کو ہی اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں۔ سوناکشی کا اس سوانح عمری کے متعلق مزید کہنا تھا کہ انھیں اپنے والد کے بچپن کے بارے میں پڑھنا سب سے زیادہ دلچسپ لگا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔