انوشکانے ’’سلطان‘‘ کی ہیروئن بنتے ہی معلومات لیک کر دیں

شوبز ڈیسک  بدھ 13 جنوری 2016
سپر اسٹار سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سپر اسٹار سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  اداکار سلمان خان کی فلم ’’سلطان ‘‘ نمائش سے قبل ہی فلمی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

اب جب سلطان کے لیے انوشکا شرما کا انتخاب کیا جا چکا ہے تو سننے میں آرہا ہے کہ فلم میں دو ہیروئنز جلوے      بکھیرتی نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں کے ریڈ کارپٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتا یا کہ سلطان میں صرف وہی سلمان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

ان کے علاوہ کوئی دوسری ہیروئن فلم کی کہانی کا حصہ نہیں ہے۔واضح رہے سپر اسٹار سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔