دنیا بھر میں موجود مداحوں کے لیے فلم بنانا چاہتاہوں،شاہ رخ خان

شوبز ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2016
 آج تک یہ بات سمجھ نہیں آسکی کہ پرستار مجھ  سے اس قدر محبت کیوں کرتے ہیں، شاہ رخ خان فوٹو : فائل

آج تک یہ بات سمجھ نہیں آسکی کہ پرستار مجھ سے اس قدر محبت کیوں کرتے ہیں، شاہ رخ خان فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے لیے فلم بنانا چاہتے ہیں یہ بات انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انکی شدید خواہش ہے وہ مستقبل قریب میں دنیا بھر کے سامعین کے لیے ہندی فلم بنائیںاور انھیں قوی امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں وہ اپنے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر لیں گے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ مذکورہ فلم میں وہ اداکاری کریں گے یافلمسازی ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ اسٹار ہیں اور خود کو اسی روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں تاہم انھیں آج تک یہ بات سمجھ نہیں آسکی کہ انکے پرستار ان سے اس قدر محبت کیوں کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔