سلمان کو صرف میں ہی بھائی کہہ کر بلاسکتی ہوں،جوہی چاولہ

شوبز ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2016
 بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہوں جس نے کبھی بھی سلمان خان کے ساتھ سینما اسکرین پر رومانس نہیں کیا،جوہی چاولہ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہوں جس نے کبھی بھی سلمان خان کے ساتھ سینما اسکرین پر رومانس نہیں کیا،جوہی چاولہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ وہ واحد اداکارہ ہیں جو سلمان خان کو بھائی کہہ سکتی ہیں ۔

یہ بات انھوں نے اپنی آنیوالی فلم ’’چاک اینڈڈسٹر‘‘ کی تشہیرکے سلسلہ میں ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ واضح رہے کہ جو ہی گزشتہ دنوں بگ باس میں شرکت کے موقع پر بھی سلمان خان کو بھائی کہہ چکی ہیں کا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کبھی بھی سلمان خان کے ساتھ سینما اسکرین پر رومانس نہیں کیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔