تیونس: صدر نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں3 ماہ کی توسیع کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 نومبر 2012
 تیونس میں فروری 2013  تک ایمرجنسی رہے گی۔ فوٹو: وکی پیڈیا

تیونس میں فروری 2013 تک ایمرجنسی رہے گی۔ فوٹو: وکی پیڈیا

تیونس: صدر نے امن او مان کی خراب صورتحال کے باعث ملک میں نافذ ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

تیونس کے صدر موسف مرزوکی نے تیونس میں نافذ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی، تیونس میں فروری 2013  تک ایمرجنسی نافذ رہے گی، تیونس میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد اس وقت کے صدر زین العابدین نے استعفی دیا تھا جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔