ودیا بالن نے پاکستانی فلم میں کام کی خواہش ظاہر کردی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 16 جنوری 2016
پاکستان میں سینما کانیادور شروع ہوا ہے،فلم میں کام کیلیے پہلے اپنی اردو بہتربناؤنگی،اداکارہ فوٹو: فائل

پاکستان میں سینما کانیادور شروع ہوا ہے،فلم میں کام کیلیے پہلے اپنی اردو بہتربناؤنگی،اداکارہ فوٹو: فائل

 لاہور:  بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس کے لیے پہلے اپنی اردوبہتر بنائیں گی یہ بات انھوں نے ایک انٹرویوکے دوران کہی۔

ودیا بالن کاکہناتھا کہ میرے مطابق پاکستان میں سینما کاایک نیا دور شروع ہوا ہے اور میں پاکستانی فلم میں کام کرناچاہتی ہوں مگر اس کے لیے مجھے پہلے اپنی اردو بہتر کرنا ہوگی ۔ ایک سوال کاے جواب میں ودیابالن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک مرتبہ کراچی کا دورہ کرچکی ہوں اوراب یہاں کے دیگر شہر بھی دیکھنا چاہتی ہوں ۔

پاکستانی موسیقاروں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی میں بہترین موسیقارموجود ہیں جبکہ میں زاتی طور پر عابدہ پروین راحت فتح علی خان کو پسند کرتی ہوں ۔واضح رہے کہ ودیا بالن ان دنوں سوجے گھوش کی فلم ’’ٹی ای 3 این ‘‘ میں امیتابھ بچن اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔