’’ہومن جہاں‘‘ 10 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب

شوبز ڈیسک  ہفتہ 16 جنوری 2016
فلم مجموعی طور پر200 ملین سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،ناقدین ۔  فوٹو : فائل

فلم مجموعی طور پر200 ملین سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی،ناقدین ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  سحر، مستی، اچھی موسیقی اور ٹی وی ستاروں سے سجی فلم ’’ہومن جہاں‘‘ نے توقعات پر پورا اترتے ہوئے باکس آفس پر کامیابی کے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں۔

فلم نے 100 ملین روپے کا بزنس کیا ہے۔فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کی شمالی امریکا اور برطانیہ میں غیر معمولی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب توقع یہ کی جا رہی ہے کہ ’ہو من جہاں‘ مجموعی طورپر 200 ملین سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

بتایاگیاہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں شاندار بزنس کرتے ہوئے ابتدائی دو دنوں میں 32 اعشاریہ5 ملین روپے کمائے۔ لیکن، دوسرے ہفتے میں باکس آفس پر کمائی سست پڑ گئی۔ دوسرے ہفتے تک تقریباً 70 ملین روپے ہی فلم کے حصے میں آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔