پی ٹی اے کا موبائل فون کمپنیوں کو رات کے پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 1 نومبر 2012
رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کے فیصلے سے غیر ضروری کالز کو بہت حد تک روکا جاسکے گا، پی ٹی اے حکام   فائل فوٹو

رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کے فیصلے سے غیر ضروری کالز کو بہت حد تک روکا جاسکے گا، پی ٹی اے حکام فائل فوٹو

اسلام آباد: پی ٹی اے نے موبائل فون کمپینوں کو رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لیے پابند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن میں پی ٹی اے حکام نے قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پی ٹی اے رات کے پیکجز محدود کرنے کے حوالے سے قوائدوضوابط بنارہا ہے جسے جلد حتمی شکل دے دی جائےگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ موبائل فون کمپنیوں کو رات کے وقت پیکجز محدود کرنے کے لئے پابند کرنے کے فیصلے سے غیر ضروری کالز کو بہت حد تک روکا جاسکے گا۔ مارکیٹنگ کے لئے ٹیکسٹ میسجز بھی موبائل صارفین کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجےتک ہی کئے جاسکیں گے۔

قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے انفارمیشن کے اجلاس میں  مسلم لیگ (ق) کی رکن قومی اسمبلی نوشین سعید نے کہا کہ رات کے وقت لمبے پیکجز نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔