بالی ووڈ اداکار عامر خان 25ہفتوں میں25کلووزن کم کریں گے

شوبز ڈیسک  اتوار 17 جنوری 2016
عامر خان نے اپنی فلم ’’دنگل ‘‘ میں پہلوان کے کردارکے لیے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھا فوٹو : فائل

عامر خان نے اپنی فلم ’’دنگل ‘‘ میں پہلوان کے کردارکے لیے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھا فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25کلو وزن میں کمی لائیں گے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان جنھوں نے اپنی نئی فلم ’’دنگل ‘‘ میں 55سالہ پہلوان کے کردارکی ادائیگی کے لیے چھ ماہ کے دوران اپنے وزن میں 25کلو اضافہ کیا تھااب فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی کے لیے 25 ہفتے میں اپنے وزن میں 25کلو وزن میں کمی لائیں گے۔ وزن میں بے تحاشا اضا فہ کرنے پر ماہرین صحت کی طرف سے انھیں خبردار کیا گیا تھا کہ وزن میں اس قدر اضافہ ان کے اعصاب کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے تاہم اداکار نے کسی کی ایک نہ سنی اور اپنے کام میں مشغول رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔