لوگ ہیرو کا وزن نہیں دیکھتے ہیروئن پرسوال اٹھادیتے ہیں،ادیتی راؤ حیدری

شوبز ڈیسک  اتوار 17 جنوری 2016
اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیلنٹ اہم ہوتا ہے، ادیتی فوٹو : فائل

اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیلنٹ اہم ہوتا ہے، ادیتی فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ لوگ ہیروز کے وزن کے بارے میں کچھ نہیں کہتے جب کہ ہیروئین کے وزن پر فوراً سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

فلم ’’’وزیر‘‘ سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کا کہنا ہے کہ ہیروئین کے وزن پر فوراً سوال اٹھائے جاتے ہیں لیکن ہیروز کے وزن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آج بھی فلموں میں ہیروئین کو صرف ایک نمائش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ادیتی کا کہنا ہے کہ اس رویے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیلنٹ اہم ہوتا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔