اچیومنٹ ایوارڈ نے تلخ تجربات بھلانے میں مدد دی، دھرمیندر

شوبز ڈیسک  پير 18 جنوری 2016
فلم فئیرکی ہر تقریب میں ایوارڈ کی خواہش لے کرشریک ہوتا مگر خالی ہاتھ واپس آتا تھا، دھرمیندر۔ فوٹو: فائل

فلم فئیرکی ہر تقریب میں ایوارڈ کی خواہش لے کرشریک ہوتا مگر خالی ہاتھ واپس آتا تھا، دھرمیندر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر جن کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ فلمیں جن میں شعلے، چپکے چپکے، سیتا اور گیتا، میرے ہمدم میرے دوست، بندھنی اور دیگر شامل ہیں، اس کے باوجود انہیں کبھی کیرئیر کے دوران ان کی بہترین اداکاری کی اعتراف میں ایوارڈ حاصل نہیں ہوا۔

اداکار نے کہا کہ جب بھی ان کا نام فلم فئیر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہوتا تھا وہ نیا سوٹ سلوا کر تقریب میں شریک ہوتے تھے کہ ایوارڈ انہیں ہی ملے گا مگر وہ ہمشہ خالی ہاتھ لوٹتے تھے،1997 میں ملنے والے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نے ان تلخ تجربات کو بھلانے میں مدد دی اور ان کے خود پر اعتماد کو بحال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔