آشا بھوسلے نے میڈیا کے ریکارڈنگ کرنے پر شوچھوڑنے کی دھمکی دیدی

شوبز ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2016
 اشا بھوسلے پونے میں ہونیوالی ایک محفل موسیقی میں سروں کا جادو گانے آئیں تو میڈیا والوں کا کیمرا آن دیکھ کر ناراض ہوگئیں  فوٹو: فائل

اشا بھوسلے پونے میں ہونیوالی ایک محفل موسیقی میں سروں کا جادو گانے آئیں تو میڈیا والوں کا کیمرا آن دیکھ کر ناراض ہوگئیں فوٹو: فائل

پونے: بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کو ایک تقریب میں غصہ آگیا اور وہ میڈیا پر برس پڑیں ۔

بتایاگیاہے کہ اشا بھوسلے پونے میں ہونیوالی ایک محفل موسیقی میں سروں کا جادو گانے آئیں تو میڈیا والوں کا کیمرا آن دیکھ کر ناراض ہوگئیں اور گانے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے ایک رپورٹرکو کہا کہ ریکارڈنگ روک دے اور کہا کہ اگر ریکارڈنگ نہ روکی گئی تو وہ شو چھوڑ کر چلی جائیں گی۔میڈیا والوں نے آشا بھوسلے کی بات مان لی اور ریکارڈنگ بند کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔