ایسی موٹرسائیکل جو بیک وقت کشتی کی طرح پانی میں بھی تیر سکتی ہے

موٹرسائیکل کو روڈ سے دوڑاتے ہوئے براہِ راست پانی میں داخل کیا جاسکتا ہے جہاں یہ ہموار انداز میں پانی پر تیرنے لگتی ہے۔


ویب ڈیسک January 21, 2016
موٹرسائیکل کو روڈ سے دوڑاتے ہوئے براہِ راست پانی میں داخل کیا جاسکتا ہے جہاں یہ ہموار انداز میں پانی پر تیرنے لگتی ہے۔

WASHINGTION: برطانوی کمپنی نے ایسی موٹرسائیکل تیار کی ہے جو بیک وقت کشتی کا بھی کام دے سکتی ہے اور صرف 5 سیکنڈ میں تبدیل ہوکر پانی پر تیر سکتی ہے۔

برطانوی کمپنی کی یہ انوکھی بائیک سڑک پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑسکتی ہے اور پانی میں جانے سے قبل صرف پانچ سیکنڈ میں اس کے چیسز سیدھے ہوجاتے ہیں اور پہیے اندر چلے جاتے ہیں اور اس طرح یہ سیکنڈوں میں پانی پر دوڑنے والی بسکی بائیک بن جاتی ہے۔



بِسکی کی اچھی بات یہ ہے کہ آپ اسے روڈ سے دوڑاتے ہوئے براہِ راست پانی میں داخل کرسکتے ہیں جہاں یہ بہت ہموار انداز میں پانی پر تیرنے لگتی ہے۔ کشتی نما بائیک کا وزن 500 پونڈ ہے جس میں 2 سلینڈر والا پیٹرول انجن لگا ہے جو سمندر کی نگرانی کے کام آسکتا ہے۔ کمپنی اب پانی پر تیرنے والے ٹرک اور کار پر بھی کام کررہی ہے جس کا سسپنشن سسٹم ہی اس کا دل و دماغ ہے جو صرف ایک بٹن دبانے سے کام کرنے لگتاہے اور بائیک کو واٹراسکی بوٹ بنادیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے