آسین راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شوبز ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2016
آسین کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فوٹو : فائل

آسین کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی:  بالی ووڈ اداکارہ آسین بزنس مین راہول شرما کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

نئی دہلی کے ایک ریزورٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے صرف قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی جب کہ شادی ہندو رسومات کے تحت انجام پائی۔ آسین کی شادی کے موقع پر ان کے بہترین دوست اور بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی تقریب میں پہنچے اور اداکارہ کی نئی زندگی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے اس جوڑی کاگرینڈ ریسیپشن ممبئی میں23جنوری کو ہوگا، جس میں بالی ووڈ کے کئی نامور ستارے شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔