عامر اپنے کام میں محو رہنے والے اداکار ہیں،راجکمار ہیرانی

شوبز ڈیسک  جمعـء 22 جنوری 2016
بالی ووڈ سپر اسٹار اپنے کردار کا علم ہونے پر اسے حقیقی بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں ۔  فوٹو : فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار اپنے کردار کا علم ہونے پر اسے حقیقی بنانے کی کوشش میں رہتے ہیں ۔ فوٹو : فائل

کولکتہ:  بھارتی فلمساز راجکمار ہیرانی نے کہا ہے کہ عامر خان اپنے کام میں محو رہنے والے انسان ہیں ۔یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔

راجکمار ہیرانی کا کہناتھا کہ جب انھوں نے پہلی مرتبہ اپنی فلم میں عامر خان کو سائن کیا تو انھیں انڈسٹری کے بیشتر لوگوں کی طرف سے کہا گیا کہ عامر خان شوٹنگ کے دوران بہت سے معاملا ت میں مداخلت کرتے ہیں تاہم انھیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کیونکہ عامر خان ایک ایسے اداکار ہیں۔

جنھیں ان کے کردار کے متعلق بتا دیا جائے تو وہ ہر وقت اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کھوئے رہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کے ساتھ ’’تھری ایڈیٹس‘‘ اور ’’پی کے‘‘ جیسی شاندار فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔