پاک بھارت میچ دیکھنے 10 پاکستانی کرکٹ لیجنڈز بھارت جائیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 2 نومبر 2012
پی سی بی کے مطابق دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز بھارت کے جن شہروں میں ہوں گے وہاں دو، دو عظیم کرکٹرزبھیجےجائیں گے۔  فوٹو: فائل

پی سی بی کے مطابق دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز بھارت کے جن شہروں میں ہوں گے وہاں دو، دو عظیم کرکٹرزبھیجےجائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: پی سی بی 10 پاکستانی کرکٹ لیجنڈزکو پاک بھارت میچ دیکھنےکے لئے بھارت بھیجےگا۔

پی سی بی ایگزیکٹوکوآرڈینیشن کمیٹی نےذکا اشرف کی سربراہی میں ماضی کےعظیم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں تین سگے بھائی حنیف محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد شامل ہیں جبکہ تین کزن عمران خان، ماجد خان اورجاوید برکی کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

امتیازاحمد، ظہیرعباس، وسیم باری اورانتخاب عالم بھی بھارت جائیں گے۔ پاک بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا۔ پی سی بی کے مطابق دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز بھارت کے جن شہروں میں ہوں گے وہاں دو، دو عظیم کرکٹرزبھیجےجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔