پاکستان نے ایٹمی ہتھیاربھارت سے دفاع کیلیے ڈیزائن کیے امریکی ادارہ

پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کومزید بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، کانگریشنل ریسرچ سروس


News Agencies January 24, 2016
پاکستان کے پاس تقریباً 110سے 130جوہری ہتھیار موجود ہیں, فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرپاکستان اور بھارت اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرتے رہے تودونوں ممالک کے اسٹرٹیجک استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آرایس )کی جانب سے امریکی قانون سازوں کوارسال کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جوہری ہتھیار بھارت کوکسی بھی فوجی کارروائی سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاہم پاکستان ان کی تعداد میں مزید اضافہ کررہا ہے۔ رپورٹ میں بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعدادکا بھی ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مصنفین نے اس بات کوتسلیم کیاکہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑخطے میں جوہری تنازع کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیاکہ پاکستان کے پاس تقریباً 110سے 130جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد،نئے جوہری ہتھیاربنانا اور'پوری طاقت سے جواب'کے نظریے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنازع کے خطرے کو بڑھادیاہے۔2004ء کے بعد سے پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کومزید بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں تاہم ملک میں عدم استحکام نے اس حوالے سے کئی سوالات کوبھی جنم دیاہے۔

مقبول خبریں