نیو کراچی صنعتی ایریا فیکٹری میں آتشزدگی، ملازم ہلاک

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 3 نومبر 2012
نیوکراچی مولڈنگ کارخانے میں آتشزدگی کے بعد سامان بکھرا ہوا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

نیوکراچی مولڈنگ کارخانے میں آتشزدگی کے بعد سامان بکھرا ہوا ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: نیوکراچی صنعتی ایریا میں فیکٹری میں آگ لگنے سے ملازم ہلاک ہوگیا ۔

فائربریگیڈ نے سخت جدوجہد کے بعد 2 گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا ، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 11-Jمیں نالا اسٹاپ کے قریب مولڈنگ فیکٹری میں گذشتہ روز علی الصبح آگ بھڑک اٹھی ، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں میں حصہ لیا،اس دوران فیکٹری میںموجود 2 ملازمین سجاد اور اقبال بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہے تاہم اسی دوران کرنٹ لگنے اور جھلسنے سے23 سالہ محمد اقبال ولد الطاف ہلاک ہوگیا ، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 3 گاڑیوں نے 2 گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

فیکٹری 160 گز کے رقبے پر قائم ہے جس میں 2 شفٹوںمیں7ملازمین کام کرتے ہیں ، متوفی اقبال نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای یو پی موڑ کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا ،متوفی امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھا جس کے باعث اطلاعات موصول ہوئیں کہ وہ فائر بریگیڈ کا ملازم ہے تاہم چیف فائر آفیسر احتشام نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی فائر بریگیڈ کا ملازم نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔